گوجرانوالہ کے سرکاری افسران اور بلدیاتی نمائندوں کیلئے بری خبر، کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کے اثاثوں کی تحقیقات کا فیصلہ، تفصیلات جان لیں

حکومتی ہدایت پر بلدیاتی اداروں اوردیگر سرکاری محکموں کی پرکشش سیٹوں پر تعینات افسروں اور ملازمین کی سکریننگ کا فیصلہ کیاگیاہے اور گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ان افسروں اور ملازمین کے اثاثہ جات اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جس کیلئے خفیہ اداروں نے فہرستیں تیار کرلی ہیں اور کرپشن ،بدعنوانی کی روک تھام کیلئے بنائے گئے ادارے بھی متحرک ہوگئے ہیں،
وفاقی حکومت کے ماتحت محکموں کی سکریننگ اورکرپٹ افسروں کی چھان بین کیلئے ایف آئی اے جبکہ صوبائی حکومت کے اداروں کی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن کوٹاسک سونپ دیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی طور پر سرکاری محکموں سے افسروں کی تعیناتی کی مدت ،کارکردگی اوراثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں، ذرائع کے مطابق کرپٹ افسروں اور ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے حکومتی سطح پر کمیٹی یا کمیشن تشکیل دیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں