گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اور ٹریفک پولیس نے گوجرانوالہ کے شہریوں کو ہیلمٹ مافیا کے چنگل سے چھڑوانے اور قانون کی پاسداری کروانے کیلئے اپنے اسٹالز لگا کر ہیلمٹ کم قیمت پر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس مناسبت سے گوجرانوالہ میں دو اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ پہلا اسٹالز ٹریڈ سنٹر کے سامنے جی ٹی روڈ پر جبکہ دوسرا سٹال چیمبر آف کامرس کے سامنے لگایا گیا ہے جہاں سے شہری 850 میں معیاری ہیلمٹ باآسانی خرید سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس ہیلمٹ کی قیمت عام مارکیٹ میں 1500 سے 1800 روپے تک ہے جو عوام کو اب 850 روپے میں دستیاب ہوگا۔ دوسری طرف شہریوں نے ہیلمٹ کی کم قیمت پر دستیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments