پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گیس سلنڈر فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، مزید جان لیں

پنجاب حکومت نے بغیر لائسنس گیس سلنڈروں کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اکرم چودھری نے انتظامیہ کو مہنگے داموں ایل پی جی کی فروخت اور کھلے عام سلنڈربیچنے کے خلاف کارروائی کی ہدایا ت جاری کر دیں ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اکرم چودھری کی زیرصدارت ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے اور کھلے گیس سلنڈروں کی فروخت پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بغیر لائسنس گیس سلنڈروں کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
اکرم چودھری نے کہا کہ مہنگے داموں ایل پی جی اور کھلے سلنڈر فروخت کرنے پر گرفتاری ہوگی اور جرمانے کئے جائیں گے ،کھلے سلنڈروں کی فروخت انتہائی خطرناک عمل ہے کسی کو انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں