چیف جسٹس کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات سے ثابت ہو گیا کہ حکومت پیپلز پارٹی کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔آصف علی زرداری بھی اسی طرح سرخرو ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ،پیپلز ٹریڈرز سیل کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار بھٹو،پیپلز یوتھ ونگ کے تیمور ڈار،امانت مہر ،ڈاکٹر عظیم ،وحید میر ودیگر نے پیپلز سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔صغیر بٹ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ڈرامہ ہے اس میں کچھ بھی نیا نہیں ہے ۔ اگلا دور پیپلزپارٹی کا ہے اور پورے ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments