گوجرانوالہ چیمبر کے اشتراک سے شہر کے مختلف علاقوں میں ہیلمٹ کی فروخت کے پوائنٹس کا افتتاح کر دیا گیا جہاں پہلے روز ہیلمٹ خریدنے والے شہریوں کا تانتا بندھا رہا ، چیمبر آف کامرس نے چین سے 4500 معیاری ہیلمٹ منگوائے ہیں جو مارکیٹ قیمت 3ہزار کے برعکس شہریوں کو فیکٹری ریٹ 850روپے میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔ جی ٹی روڈ پر ٹریڈ سنٹر اور ٹرسٹ پلازہ کے باہر ہیلمٹ کی فروخت کے پوائنٹس بنائے گئے ہیں جن کا افتتاح کمشنر اسد اﷲ فیض ، آر پی او طارق عباس قریشی ، چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمن ، چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید، چیمبر رہنما محمد اظہار ، عبید الرحمن و دیگر نے کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ چیمبر کااقدام خوش آئند ہے ۔ دوسری طرف صدر چیمبر حاجی عاصم انیس نے کہا کہ شہریوں کو سستے ہیلمٹ کی فراہمی کیلئے چیمبر کی یہ منفرد مہم ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments