ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں19 امیدواروں کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ، ووٹرز کو راضی کرنے کیلئے کھابوں کی محفلیں بھی جاری ہیں ، 12جنوری کوہونیوالے الیکشن میں صدر کی سیٹ پر 5، سینئر نائب کیلئے 3، نائب صدر کیلئے 2، جنرل سیکرٹری کیلئے 3، فنانس ، لائبریری اور آڈیٹر کی سیٹوں پر دو دو امیدواروں میں مقابلہ ہے جبکہ تین ہزار 4سو سے زائد وکلا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔ نوید کھوکھرایڈووکیٹ کو چیئرمین الیکشن کمیشن مقرر کیاگیا ہے جبکہ ملک عارف اور سید حسن بہادر ایڈووکیٹس الیکشن بورڈکے ممبران ہیں۔
صدر کی سیٹ پرشہید اسلم جوڑا ، رانا وقاص حسن ، عاشق عاصی اور پرویزعابد ہرل ایڈووکیٹس میدان میں ہیں ۔ سینئر نائب صدر کیلئے محسن یعقوب بٹ ، احمد بلال ڈھلوں ، اور عرفان یوسف رائے ، جنرل سیکرٹری کیلئے چودھر ی ظفراﷲ منہیس ، محمد رفیع طارق بھٹی اور منور حسین انصاری، نائب صدر کیلئے محمد عظیم بھٹی اور رانا مشتاق احمد خاں ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عرفان منیرکمبوہ اورقاضی حسن فاروق ، فنانس سیکرٹری کیلئے حافظ ذیشان علی خان اور ملک طیب ارشاد اعوان ، لائبریری سیکرٹری کیلئے مس شمیم کوثر اور مس نفیسہ جبکہ آڈیٹر کی سیٹ پر چودھری جہانگیر سندھواور عدنان صدیقی مدمقابل ہونگے۔
امیدوار سوشل میڈیاکے ذریعے بھی منشوراور پیغامات ووٹرز تک پہنچارہے ہیں جبکہ بار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لائبریری سیکرٹری کیلئے دو خواتین امیدوار بھی ووٹ کیلئے وکلا کے گھروں میں جا کرمہم چلا رہی ہیں،نوجوان وکلا کا جوش و خروش دیدنی ہے ۔ الیکشن بورڈ کے چیئرمین نوید کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہاکہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروایاجائے گا۔
Load/Hide Comments