یوسی شرقی میں سیوریج نظام درست نہ ہونے پر کھجوروالی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، مین نالے کے گندے پانی سے گزرنے والے لوگوں کے کپڑے ناپاک ہونے لگے۔
ترگڑی روڈ کے رہائشیوں وارث علی ،رفاقت علی ،محمد شاہد ،محمد جمیل، محمد عظیم ،محمد ریاض، محمد اشفاق ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ماہ سے مین نالہ صفائی نہ ہونے پر بند پڑا ہے اور گٹروں کا گندہ پانی نالے سے باہر نکل کر کھجوروالی روڈ پر تالاب کا سماں پیش کررہا ہے جس گزرنے والے موٹرسائیکل، سائیکل سواروں ،پیدل کو دشواری کا سامنا ہے ،اس بابت متعدد بار یوسی چیئرمین سے رابطہ کیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔
حلقہ سے جیتنے والے نمائندوں نے بھی کبھی اس طرف رخ نہیں کیا ، علاقہ بے شمار مسائل سے دوچار ہے ۔مظاہرین نے ڈی سی گوجرانوالہ ،ایم این اے ،ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
Load/Hide Comments