گوجرانوالہ: لیبر ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم کی غفلت، بھٹوں پر کام کرنے والوں کے بچوں کو تعلیم دینے کا منصوبہ ٹھپ

محکمہ تعلیم اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کے باعث 200 بھٹہ حشت کے ہزاروں طلبہ کو تعلیم فراہم کرنے کامنصوبہ ٹھپ ہو گیا، سابق دور حکومت کا منصوبہ ہونے کے باعث نئی حکومت نے مزید فنڈز کا اجرا روک دیا جس کے باعث گزشتہ چار ماہ سے طلبہ ماہانہ وظیفہ سے محروم ہیں جبکہ بیشتر بھٹہ خشت مزدوروں نے اپنے بچوں کو سکول بھجوانا چھوڑ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اکتوبر، نومبر اور دسمبرکے مہینے میں حاضری کے دوران سینکڑوں طلبہ وطالبات کے سنٹرزکی شناحت نہیں ہو سکی تھی،جس پر طلبہ کی حاضری آن لائن نہ ہونے پر تنخواہ اوروظیفہ بھی جاری نہ ہوسکا تھا ، سابق حکومت کے بریکلن پروگرام کے تحت بھٹہ خشت طلبہ کو تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور محکمہ تعلیم و لیبرکے اشتراک سے بھٹوں کے قریب سنٹرز قائم کئے گئے تھے ، نئی حکومت کے آغاز میں بریکلن پروگرام کے فنڈز رک گئے ہیں جس کے باعث طلبہ اور ان کے والدین کوماہانہ وظیفہ اوردیگر سہولیات نہیں مل رہیں اوریہ منصوبہ کاغذوں تک محدود ہوکر رہ گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں