کروڑوں روپوں کی لاگت سے تعمیر کانبانوالہ تا پکی گڑھی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ۔ناقص مٹیریل کے باعث سڑک میں دراڑیں پڑ گئیں، تفصیلات کے مطابق این اے 112کے ایم این اے کی خصوصی گرانٹ سے گزشتہ سال تعمیر کی گئی کانبانوالہ پل ایک تا پکی گڑھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، ٹھیکیدار نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی ملی بھگت سے کارپٹ روڈ تعمیر کرنے کے بجائے پی سی سی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا اورچندماہ بعدہی سڑک میں دراڑیں پڑ گئیں ، علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments