گوجرانوالہ: گیس غائب، لکڑی اور کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کردیا

گوجرانوالہ ڈویژن میں بیوپاریوں نے سردی بڑھنے کے ساتھ ہی کوئلے کی قیمتیں اچانک بڑھا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع میں گزشتہ سال خشک لکڑی 480 روپے اور کوئلہ 2000روپے من تھالیکن امسال سردی بڑھتے ہی بیوپاریوں اور دکانداروں نے اس کی قیمتیں اچانک بڑھا دی ہیں اور اس وقت خشک لکڑی700روپے اور کوئلہ 2800روپے من فروخت ہو رہا ہے ۔شہریوں کا کہناہے کہ کوئلہ اور خشک لکڑی کی قیمتیں بڑھنے پر وہ پریشان ہیں لیکن سردی کے ہاتھوں مجبور ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا مہنگائی پر کنٹرول نہیں اور افسر قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔شہر میں اس وقت کوئلے اورخشک لکڑی کے بڑے گودام پسرور روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن،فرید ٹاؤن،پیپلز کالونی، گوندلانوالہ روڈ، کھیالی شاہ پور،دھلے ،جناح روڈ پر واقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں