وزیرآباد میں ماں بیٹی کے اندھے قتل کا دل دہلا دینے والا ڈراپ سین، قاتل بیٹا نکلا، وجہ اور تفصیلات جان لیں؟

چند روز قبل دوہرے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ، بیٹے نے جائیداد کی خا طر دوست سے مل کر ماں اور بہن کو قتل کردیا، دونوں کے بینک اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے موجود تھے اور وہ کروڑوں کی جائیدا دکی مالک تھیں۔
نو احی علاقہ ککہ کولو کے رہا ئشی افتخار (مرحوم )کی اہلیہ رقیہ بی بی اور جواں سالہ بیٹی مریم کو 13 دسمبر کو سوتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا اور 30 تولے طلائی زیورات، نقدی ،گھڑیاں اور موبا ئل فون بھی غائب کئے گئے ،وقوعہ کا مدعی مقتولہ کا بیٹا عبدالرحمن بنا۔
اے ایس پی وزیرآباد کی سربراہی میں ایس ایچ او اکبر گا دھی نے تمام شواہد اور تحقیقات کے بعد مقتولہ کے بیٹے کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو ملزم عبدالرحمن نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جائیداد کے لالچ میں اپنے دوست ذیشان کوماں اور بہن کے قتل کی منصوبہ بندی میں ساتھ ملایا اور وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کیلئے گھر سے زیورات اور نقدی بھی غائب کی جو برآمد کر لی گئی ہے ۔ واردات کے بعد ملزم نے بطور انعام ذیشان کو سونے کے ٹاپس گفٹ بھی کئے۔
سی پی او گوجرانوالہ کی پریس کانفرنس اور ملزمان کی ویڈیو جی کے فیس بک پیج پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں