تبدیلی کے تمام تردعوؤ ں کے باوجود محکمہ صحت میں بہتری نہ آسکی۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے عملہ کی عدم دلچسپی سے مریض خوار ہوکررہ گئے ۔ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں کو فرضی چیک اپ کے بعد ہسپتال میں دستیاب چند ایک گولیوں کے پتے تھماکر چند سیکنڈز میں فارغ کردیا جاتا ہے ۔
رات کے اوقات میں اکثر سٹاف غائب رہتا ہے ۔گائنی شعبہ میں رات کو کوئی گائنا کالوجسٹ دستیاب نہیں ہو تی ۔ ایمر جنسی میں مجبوراً لوگ پرائیویٹ کلینکوں کا رخ کرتے ہیں جہاں نارمل کیسز والے بھی بھاری فیسیں اداکرتے ہیں
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹاف کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے مگرمعاملات بہتر ہورہے ہیں ۔ شہریوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے گھمبیر معاملات پر احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
Load/Hide Comments