اعظم آباد مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کو فعال کرنے اور میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹائون کو اپ گریڈ کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے ان مراکز صحت میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اورکمی کو پورا کرنے کاحکم دیا گیا ہے ۔ کمشنر گوجرانوالہ اسد اللہ فیض نے چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامررحمان کے ہمراہ گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹائون کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ سہولیات کی کمی کو پورا کرنے ،حاضری اور صفائی وستھرائی کے انتظامات کوپورا کرنے کا حکم دیا اور اعظم آباد میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا بھی حکم دیا ، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل بھی موجود تھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments