سیالکوٹ پولیس قحبہ خانوں کی سرپرست نکلی، قحبہ خانوں سے بھتہ لینے اور مزید انکشافات کی مکمل تفصیلات جان لیں

سول لائن پولیس کی سیاہ کاریاں منظر عام پر آنے لگیں ، قحبہ خانوں کی سر پر ستی اور بھتہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے پوش علاقوں ماڈل ٹاؤن ،پکاگڑھا ،ناصر روڈ،پاکپورہ ،ڈیفنس روڈ وغیرہ میں 20 سے زائد قحبہ خانے قائم اور منشیات کے متعدد اڈ ھے قائم ہیں جہاں پر پولیس کی سر پر ستی میں طلبااور آوارہ لوگوں کا بھی آناجانا لگا رہتا ہے ،قحبہ خانوں میں نوجوان نسل کو کھلے عام منشیات بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ خطر ناک اشتہاری ملزموں کی آمدورفت بھی ہوتی ہے۔
چوکی ماڈل ٹاؤن کے اہلکار ،ایس ایچ او کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے ہیں ،مذکورہ اہلکار پنجاب پولیس کی وردی کی بے حرمتی کیساتھ ساتھ عورتوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی بناتے ہیں۔
تھانہ میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرئط پر بتایا کہ پولیس افسر رضاکاروں کو پولیس کے یو نیفارم فراہم کرتے ہیں اور وہ سینئر افسر وں کے نام پر فحاشی اور منشیات فروشی کے اڈوں سے ماہانہ بھتہ وصول کر کے پہنچاتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں شہریوں نے آر پی او گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں