جی ڈی اے کرپشن سکینڈل: محکمہ اینٹی کرپشن کو سینئرافسران کے خلاف ثبوت مل گئے، مزید جان لیں

کرپشن سکینڈل میں ملوث سینئر افسروں کے خلاف اینٹی کرپشن نے واضح ثبوت اور شواہد حاصل کرلئے ، ملزموں کے مختلف رہائشی کالونیوں میں مہنگے پلاٹس اور پراپرٹیز کا انکشاف ہواہے اورانکے بیرون ملک جانے اور جائیداد کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ سابق ڈائریکٹر طارق رئوف سیالکوٹ میں پرائیویٹ سوسائٹی کا مالک بھی نکلا اوراس کے ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے ) گوجرانوالہ میں 16 پلاٹ ،اسلام آباد میں 2پلاٹ ، گوجرانوالہ کینٹ میں 1گھر اور 1پلاٹ ہے ، ڈائریکٹر جنرل گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد لنگاہ نے اپنے بیان میں محکمہ اینٹی کرپشن کو طارق رؤف احمد اور عمر فاروق کی کرپشن کے بارے میں اہم معلومات دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں