گوجرانوالہ: انسانی اسمگلروں کے خلاف تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ، مکمل تفصیلات جان لیں

انسانی سمگلروں کی گرفتاری کیلئے تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،انسانی سمگلروں کی گرفتاری میں مشکلات کے پیش نظر تشہیری مہم چلائی جائیگی۔ملزموں کے خاکے اور مکمل کوائف بھی مہم کا حصہ ہو نگے ،ریجن بھر کے 400سے زائد انسانی سمگلروں کے مکمل خاکے شائع کیے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے ، ایف آئی اے کے ریکارڈ میں اکثر ملزموں کی پرانی تصاویر اور کوائف ہیں ۔وقت گزرنے کے ساتھ ان ملزموں نے اپنے کوائف تبدیل کر لئے ہیں اور کچھ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بھیس بدل لئے ہیں۔ کلین شیو انسانی سمگلروں نے بڑی بڑی داڑھی اور مونچھیں رکھ لی ہیں جبکہ داڑھی مونچھوں والوں نے کلین شیو کروا کر حلیہ بدل لیا ہے جس کی وجہ سے ایف آئی اے کو گرفتاری میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ایف آئی اے کے ریکارڈ میں انسانی سمگلروں کے گھروں کے ایڈریس بھی تبد یل ہو چکے ہیں ،انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں کے نئے خاکہ تیار کرائے جا رہے ہیں اور ان کو سوشل میڈیا اور اخبارات میں جاری کیا جائے گا جس سے یہ انسانی سمگلر بے نقاب ہو جائیں گے او ر سادہ لوح شہری ان کے ہاتھوں لٹنے سے بچ جائیں گے ۔ریجن بھر میں400سے زائد مطلوب اشتہاری انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی کی جا ئیگی ،ان کی جائیدادیں اور بینک اکائونٹس بھی سیل کئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں