گوجرانوالہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جی ڈی اے کا آپریشن دوبارہ شروع، تفصیلات جان لیں

گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژن کیخلاف دوبارہ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں جی ٹی روڈ ایمن آباد اور اس کے گردونواح میں واقع14غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی چار دیواری، دفاتر کو گرا کر سڑکیں اکھاڑ دی گئیں ۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ نعمان رضا، ڈائریکٹر سٹیٹ مرزا شاہ زماں ودیگر نے کی۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور ذمہ دار وں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں