ریلوے پھاٹک بند ہونے سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا رش بڑھنے لگا۔گیٹ مین ٹرین کی آمد سے 20 منٹ قبل ہی پھاٹک بند کر دیتے ہیں جس سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چند داقلعہ بائپاس سے عزیز کراس چوک تک جی ٹی روڈ پر چھ ریلوے پھاٹک آتے ہیں جن میں چند داقلعہ پھاٹک، شیرانوالہ باغ پھاٹک ،ڈیوڑھا پھاٹک،سیالکوٹی پھاٹک،گوندالوالہ پھاٹک اور کنگنی والا پھاٹک شامل ہیں۔
ٹرین گزرتے وقت جب یہ پھاٹک بند ہوتے ہیں تو جی ٹی روڈ پر کئی کئی میل لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اوربعض اوقات ایمبولینسز اورسکول کے بچوں کی گاڑیاں بھی پھنسی رہتی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ریلوے پھاٹکوں پر انڈر پاسز تعمیر کر دیئے جائیں تو اس پریشانی سے نجات مل سکتی ہے ،پچھلی حکومت میں تو یہ منصوبے مکمل نہیں ہو سکے ، نئی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شہریوں کو ان مسائل سے بچانے کے لیے پھاٹکوں پر انڈر پاسز تعمیر کرے ۔
Load/Hide Comments