مجسٹریٹ نے فریقین کے وکلاء کو آج بحث کرنے کا حکم دیدیا ۔ لاکھوں روپے کے طلائی زیوارت اور کیش کی چوری کے مقدمہ میں جیل میں بند سٹیج ڈانسر جیا بٹ کی درخواست ضمانت کی گزشتہ رو ز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں مدعی مقدمہ کے وکیل نے وکلات نامہ جمع کروایا ۔ عدالت کے طلب کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر نے مقدمہ کا ریکارڈ جمع کروا دیا جس میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ کی گرفتاری کے بعد پولیس نے سٹیج ڈانسر پر کچھ نقدی اور طلائی زیوارت کی برآمدگی ڈال رکھی ہے جسکی باقاعدہ فردمقبوضگی بھی لگائی گئی ہے ۔ مجسٹریٹ نے فریقین کے وکلا کو آج بحث کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت کی کارروائی آج کیلئے ملتوی کر دی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments