گوجرانوالہ ڈویژن بھرمیں نصابی کتابیں فروخت کرنے کیلئے لائسنس لینا ضروری ہوگا، مزید تفصیلات جان لیں

شہر و ضلع سمیت ڈویژن بھر میں لائسنس کے بغیر کتابیں فروخت کرنے پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ’بغیر لائسنس نصابی کتابیں بیچنے والے دکانداروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ سرکاری نصابی کتب فروخت کرنے کیلئے شہر بھر سمیت پورے ضلع گوجرانوالہ و دیگر شہروں ’اضلاع میں فرنچائزڈ شاپس کھولی جائینگی ۔ ٹیکسٹ بک بورڈ حکومت پنجاب نے منظوری دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں جلد ایک جیسے نصابی تعلیم کی کتب لائسنس یافتہ کتب فروش سیل کرینگے ۔کوئی بھی دکاندار لائسنس کے بغیر کتاب فروخت نہیں کر سکے گا۔اس سلسلہ میں لائسنس کا طریقہ کار بھی دیاجائے گا۔محکمہ تعلیم کے افسروں اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت کے بعد لائسنس ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں