گوجرانوالہ کے تمام یوسی چیئرمینوں اور کونسلرز کے خلاف تحقیقات شروع، لاکھوں روپوں کا حساب دینا ہوگا، مزید جان لیں

سابق دور حکومت میں گوجرانوالہ ڈویژن کے 667یوسی چیئرمینز کو دیئے گئے 25,25 لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ کونسلرز کو فراہم کردہ پانچ پانچ لاکھ روپے کے فنڈز کے استعمال کا بھی ڈیٹا حاصل کرلیا گیا، یونین کونسلوں کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں میں سیوریج سسٹم کی بہتری اورگلی نالیوں کی تعمیرو ترقی کے منصوبے شامل تھے مگر بیشتر یونین کونسلوں اور رہائشی علاقوں میں تعمیرو مرمت کے منصوبے ادھوڑے پڑے ہیں جس پر محکمہ آڈٹ نے سارا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے اور بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کی چیکنگ کی جائے گی، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں گزشتہ سال گوجرانوالہ ڈویژن کی تمام یونین کونسلوں کو فی کس 25,25 لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجرا کیا گیاتھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں