گوجرانوالہ: نہروں، راجباہوں کی کنکریٹ لائننگ بہہ گئی، پشتے بھی کمزور

ڈویژن بھر کی نہروں، راجباہوں کی اینٹوں اور پتھروں کے علاوہ کنکریٹ لائننگ پانی میں بہہ گئی ہے جس نہروں کے پشتے کمزور اور غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ۔یہ انکشاف بھل صفائی کیلئے نہروں کو پانی کی سپلائی بند ہونے کے بعد ہوا ہے ۔ پنجاب بھر میں نہروں،راجباہوں،ڈسٹری بیوٹری ،مائنرز کے پشتے کناروں کو مضبوط اور محفوظ بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے نہروں،راجباہوں،مائنرز اور ڈسٹری بیوٹریز میں مویشیوں کو نہلانے اور پانی پلانے پر پابندی کے علاوہ پہلے گوجرانوالہ کی اپر چناب،لوئر چناب،گوجرانوالہ ڈسٹری بیوٹری،نور پور ڈسٹری بیوٹری،مانگٹ مائنر، کامونکی ڈسٹری بیوٹری سمیت 25سے زائد نہروں کے پشتوں پر پتھر،اینٹ اور کنکریٹ لائننگ کی گئی تھی لیکن محکمہ انہار کی مبینہ غفلت،لاپروا ئی اور ناقص میٹریل کا ا ستعمال ہونے پر ہزاروں مقامات سے پتھر غائب اور متعدد مقامات پر اتر کر نہروں کے پیڈ میں پڑے پانی کی روانی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جس سے پشتے غیر محفوظ ہو چکے ہیں ۔یہ انکشاف پنجاب بھر میں نہروں کی بھل صفائی کیلئے 26دسمبر سے پانی کی سپلائی بند ہونے کے بعد ہوا ہے جبکہ رہی سہی کسر مویشیوں کی بھرمار نے نکال دی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نہر کے کنارے کمزور ہو رہے ہیں جن کی فوری مرمت کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں