ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گوجرانوالہ میں ملک برادری کے زیر اہتمام بنانے جانے والے سردار یاسین ملک ہسپتال کا افتتاح کیا، 200بستروں پر مشتمل فلاحی ہسپتال میں عوام کو جدید معیاری طبی سہولتیں حاصل ہوں گی، انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور صدر ملک برادری پنجاب و بانی ملک ویلفیئر ٹرسٹ ملک محمد افضل اور دیگر ٹرسٹیز کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ادارہ کی کامیابی کیلئے دعا کی، افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک برادری پاکستان کے صدر سردار یاسین ملک (ستارئہ امتیاز، ہلال امتیاز) نے کہا کہ ہسپتال خدمت خلق کے جذبوں کی ایک روشن قابل تقلید مثال ہے ، 10سال کے عرصہ میں ایک عظیم الشان منصوبہ کی تکمیل انتھک محنت اور جدوجہد کی بدولت ممکن ہو سکی، یہ ہسپتال ترقی کے مراحل طے کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالج اور میڈیکل یونیورسٹی بھی بنے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments