پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویجیلنس ٹیموں نے نند ی پور میں 2 سنیکس یونٹس، مرچ مصالحہ فیکٹری اور کیچپ یونٹ سیل کردیئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان کے مطابق غلط لیبلنگ کرنے پر واہگہ فوڈز اورہیرا کلاس فوڈز سنیکس پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیا گیا ، کارروائیاں کھلے رنگوں، کیمیکلز کے استعمال، گندے اور بد بودار ماحول کی بنا پر عمل میں لائی گئیں ، فیصل آباد سے پکڑے جانے والے جعلی کیچپ یونٹ نے گوجرانوالہ میں کام شروع کیا تو ویجیلنس ونگ نے پکڑ لیا اور 900 کلو سے زائد کیچپ اور ساسز تلف، خام مال اور مشینری ضبط کر لی ، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار ،ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکل بھی عدم موجود پائے گئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments