کرپشن کی کہانیاں منظر عام پر آنے کے بعد گوجرانوالہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو توڑ کر فنڈز اور ہزاروں ملازمین و اہلکاروں کو میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے حوالے کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ،حکومتی سطح پر تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں شہر بھر میں صحت و صفائی کیلئے قائم کی گئی صفائی کمپنی کو جاپان کی این جی او جائیکا ہر سال دو ارب روپے کی مالی امداد غیر مشروط ادا کرتی رہی ،کمپنی کے نجی افسروں سابق ایم ڈی ڈاکٹر عطا الحق ’سابق جنرل منیجر مہر افضل ، سابق چیف فنانس آفیسر قاسم علی ’سابق آفیسر تعلقات عامہ رضوان علی حسین و دیگر نے مبینہ طور پر لوٹ کھسوٹ کی جن کیخلاف نیب کے احکامات پر قانونی کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے متحرک ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جاپانی سماجی تنظیم نے چار سال کے دوران کم از کم آٹھ ارب روپے کی مالی امداد گوجرانوالہ کی صفائی کیلئے دی ،کرپشن کی وجہ سے شہر کی 73 یونین کونسلوں کو فلتھ ڈپوؤں میں تبدیل کر دیا گیا اور آج تک کوئی کرپٹ آفسر گرفتار نہ ہو سکا۔ حکومت نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دوبارہ میونسپل کارپوریشن میں ضم کرنے اور نگرانی ضلعی انتظامیہ کو دینے کافیصلہ کیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments