چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ای گورننس کے ذریعے اداروں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اسی نظام کے تحت پی ایچ اے گوجرانوالہ میں بائیومیٹرک اور فیس سکریننگ سسٹم کے بعد جدید ٹیکنالوجی کے حامل لائیو ٹریکنگ سسٹم کا نفا ذ کر دیا گیا ہے اور یہ سسٹم محکمہ سے گھوسٹ ملازمین کا صفایا کرنے کے ساتھ ساتھ سو فیصد حاضری کے عمل کو بھی یقینی بنانے میں معاون ثابت ہو گا ۔ بعد ازاں چیئرمین پی ایچ اے نے زون2جی ٹی روڈ کا اچانک دورہ کیا اور گرین بیلٹ کی صفائی اور بحالی کے عمل کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو مراعات دینے کا بھی اعلان کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments