گوجرانوالہ: حج درخواستیں جمع ہونا شروع، پاسپورٹ آفس میں رش، ایجنٹ مافیا بھی متحرک

رواں سال حج کی ادائیگی کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا آغاز ہونے پر گوجرانوالہ کے واحد پاسپورٹ دفتر میں ریکارڈ رش ہونے لگا، پاسپورٹ انتظامیہ نے ٹوکن کے اجرا کے ٹائم میں اضافہ کردیا لیکن اسکے باوجود شہری پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید سے محروم ر ہ رہے ہیں ،ایجنٹ مافیا بھی متحرک ہوگیا ہے اور حج کی ادائیگی کیلئے پاسپوٹ کے اجرا اور تجدید کیلئے آنیوالے شہریوں کوخوب لوٹ رہاہے جبکہ رشوت نہ دینے والے صارفین ذلیل وخوار ہوکر مایوسی کے ساتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں ۔ روزانہ پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کیلئے آنیوالے شہریوں کی تعداد1 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں سال حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد سے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور ٹریول ایجنسیوں نے بھی مختلف پیکجز متعارف کرواکر بینرز آویزاں کردیئے ہیں جس پر شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے اور خاندان کے دیگر افراد کے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کیلئے پاسپورٹ دفتر کا رخ کیاہے۔
گوجرانوالہ کے واحد پاسپورٹ آفس میں مرد وخواتین اور بچوں کے رش میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے اور شہری دفتر کے اندر اورباہر لمبی قطاروں میں کھڑے ہو پاسپورٹ بنوانے پر مجبور ہیں جبکہ ایجنٹ مافیا نے بھی شہریوں سے بھاری رقوم کیلئے اڈے قائم کردیئے ہیں ، پاسپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے اور پولیس کو آگاہ کردیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں