شہر بھر میں لاکھوں روپے کی لاگت سے لگائے جانے والے ٹریفک سگنلز تین سال سے بند پڑے ہیں جس کے باعث ٹریفک کانظام درہم برہم رہتاہے اورحادثات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس اورضلعی انتظامیہ نے معنی خیزخاموشی اختیارکررکھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں ٹریفک مسائل کو حل کر نے کے لیے تین سال قبل لاکھوں روپے کی لاگت سے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر ٹریفک سگنلز نصب کئے گئے تھے جو کچھ عرصہ چلنے کے بعد بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند ہو گئے تھے ۔ ٹریفک سگنل بند ہونے کی وجہ سے شہر کے خیبر چوک ، کنگنی والا بائیپاس ، کمشنر چوک ، نیائیں چوک، ڈی پی ایس پھاٹک اور پیپلز کالونی چوک سمیت متعدد مقامات پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دو سال قبل جب سڑک کی مرمت کی گئی تھی تو سگنلز کی تاریں ٹوٹ گئی تھیں اور اسی دوران ان کے ساتھ لگے ڈی پی بکس بھی چوری ہو گئے تھے ۔سٹی ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو ٹریفک سگنلز کی خرابی کے حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے جو جلد فنکشنل ہو جائیں گے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments