گوجرانوالہ: ڈور پھرنے سے تین سالہ بچہ شدید زخمی، پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام

مجاہد پورہ کا رہائشی شاہد نامی شہری موٹر سائیکل پر اپنے تین سالہ بیٹے ابراہیم کے ساتھ کشمیر روڈ سے گزر رہا تھا کہ اچانک ڈور بچے کی گردن پر پھر گئی۔ جس کے باعث ننھا ابراہیم شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری طرف پیپلز کالونی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہوگئی ہے اور شہر بھر میں منچلے سرعام پنگ بازی میں مصروف ہیں جس کے باعث شہریوں اور ان کے بچوں کی زندگی داؤ پر لگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں