گوجرانوالہ: کنٹینرگروپ نے ملکی معیشت تباہ کرناشروع کردی، خرم دستگیر

سابق وزیر دفاع و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ، لوگوں کو انصاف اور روزگار دینے کے نعرے لگانے والے عمران خان نے اقتدار میں آکر ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھردینے کے بجائے غریبوں کو ان کی چھت سے بھی محروم کر دیا۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پونڈانوالہ چوک میں سماجی شخصیت ندیم اسلم کی والدہ اور طارق بزمی کی ساس کی وفات کے موقع پر اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں عوام کو بجلی ، گیس سمیت تمام محکموں میں ریلیف مل رہا تھا اورملکی معیشت بہت مضبوط ہو چکی ہے مگر کنٹینر گروپ نے سازشیں کر کے ملکی معیشت کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے اور نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں جبکہ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریبوں سے سستا علاج بھی چھین لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں