گوجرانوالہ کے تمام سرکاری افسران کیلئے بری خبر، خفیہ اداروں نے کیوں تفصیلات جمع کرنا شروع کردیں؟ تفصیلات جان لیں

گوجرانوالہ ڈویژن میں تعینات تمام اعلیٰ سرکاری افسر وں کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی گئی،خفیہ تحقیقاتی اداروں نے سرکاری افسر وں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ، قریبی دوستوں کی تفصیلات بھی حاصل کی جائینگی ، تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب اور نیب کو بھجوائی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے ضلع گجرات میں کرپشن کے حوالے سے سابق ڈی پی او گجرات کامران ممتاز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے رائے ضمیر اور ان کے بیٹے رائے اعجاز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں گزشتہ پانچ سال سے تعینات تمام سرکاری افسر وں کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ موجودہ تعینات افسران کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی ،تمام افسروں کو ملنے والے فنڈز کہا ں کہاں استعمال ہوئے ،قبضہ گروپوں ،بھتہ مافیا اورمنشیات فروشوں کی پشت پناہی کون کون کرتا رہا اور ان کے خاص قریبی رشتہ داروں کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ بھی چیک کرنا شروع کردیا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے دور میں تعینات رہنے والوں کے ساتھ ساتھ موجودہ افسر وں کے ریکارڈ بھی چیک کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں