گوجرانوالہ کے کار ڈیلروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئےنوٹسزارسال کرنے کا فیصلہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کار ڈیلروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے نوٹسزارسال کرنے کا فیصلہ کرلیا ، نئی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پرانی گاڑیوں کی خریدوفروخت پر بھی ٹیکس لاگو کیا جائے گا، پی آر اے نے کارڈیلروں کی فہرست تیار کرنا شروع کردی ، اس سلسلے میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال میں پہلے مرحلے میں 600 سے زائد کار ڈیلروں کو نوٹسز بھجوائے جائیں گے ۔ کار ڈیلروں کو جو نوٹسز بھجوائے جارہے ہیں ان میں 30دن کی مہلت دی جائے گی اوراس کے بعدشورومز و دکانات سیل کر دی جائینگی۔
گاڑیوں کی خریدوفروخت کے سلسلے میں محکمہ پی آر اے ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے بھی ریکارڈ حاصل کررہا ہے تاکہ یہ علم ہوسکے کہ ایک سال کے دوران کن لوگوں نے گاڑیاں خریدیں اور ان میں سے کتنے لوگوں نے ٹیکس ادا کیا جس کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں