گوجرانوالہ ڈویژن میں رہائش پذیر خواتین کی تعداد 70لاکھ سے زائد ہے جبکہ صرف 502لیڈی پولیس افسر اور اہلکار تعینات ہیں، 14ہزار خواتین کیلئے صرف ایک لیڈی پولیس اہلکار بھرتی کی گئی ، ریجن میں خواتین ملزمان کی تعداد میں گزشتہ کئی سالوں سے اضافہ ہو رہا ہے جسے کنٹرول کرنے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ میں خواتین کا کوئی علیحدہ پولیس سٹیشن بھی نہیں بنایا گیا ، جیلوں میں بند خواتین ملزمان کو بھی مردملزما ن کی وینز میں بٹھا کر عدالتوں میں پیش کرنے کے لئے لایا جاتا ہے ۔ حالیہ مردم شماری کے مطابق گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، گجرات اور نارووال سمیت ریجن میں مردو خواتین کی مجموعی تعداد 1کروڑ ، 61لاکھ ، 23ہزار 984ہے ، مردم شماری کے مطابق مجموعی آبادی میں خواتین کی تعداد کی شرح 46فیصد بنتی ہے جس کے حساب سے خواتین کی تعداد 67سے 70لاکھ بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں خواتین سب انسپکٹرز ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ، ہیڈ کانسٹیبلز ، اور کانسٹیبلز کی مجموعی تعداد 502ہے جن میں سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ میں 221پولیس خواتین افسران اور اہلکار تعینات ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments