گوجرانولہ۔خوشخبری وزیر اعلی نے جی ڈی اے سٹی کے منصوبے کو جلد شروع کرنے کے حکم جاری کر دیا

گوجرانوالہ:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جدید سہولیات واعلیٰ ڈیزائن کا حامل جی ڈی اے سٹی منصوبہ کے لئے حکومت مکمل تعاون کرے گی،اِس غرض سے ایل ڈی اے کے ٹیکنیکل ماہرین کی خدمات پراجیکٹ کی تیاری کے لئے جی ڈی اے کے سپرد کی جائیں گی تاکہ یہ جلد ازجلد شروع ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ جی ڈی اے کے موقع پر کیا۔آمد پر چیئرمین شیخ عامر رحمان نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا۔دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی۔بعدازاں وزیر اعلیٰ کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔عامر رحمان نے بتایا کہ جی ڈی اے سے کرپشن کا خاتمہ کرکے اُسے مثالی ادارہ بنانا کی راہ پر گامزن ہیں، گڈگورننس کی فراہمی متمع نظر ہے،وزیر اعلیٰ نے چیئرمین کی کارکردگی کو سراہا اور جی ڈی اے کی بہتری کے لئے اُن کے اقدامات کو درست سمت میں پیش رفت قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاﺅسنگ اسکیموں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔عوام کو ریلیف دینا پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں