گوجرانوالہ میں ڈرگز انسپکٹرز کی سرپرستی میں درجن بھر غیر رجسٹر میڈیکل سٹور چلنے لگے

لدھیوالہ وڑائچ اور گردونواح میں ڈرگز انسپکٹرز کی سرپرستی میں درجن بھر غیر رجسٹر میڈیکل سٹور چلنے لگے عطائیوں کے خلاف بھی آ پریشن نہ ہو سکا لدھیوالہ وڑائچ،کوٹ اسحاق ،مغل چک دھاریوال ، قلعہ میاں سنگھ و دیگر علاقوں میں ایک درجن کے قریب غیر رجسٹر میڈیکل سٹور چل رہے ہیں نشہ آور ادویات بھی سرعام فروخت ہو رہی ہیں ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی میڈیکل سٹوروں کی پشت پناہی علاقے میں تعینات ڈرگ انسپکٹرز کرتے ہیں جن کو میڈیکل سٹور مالکان باقاعدہ منتھلی پہنچاتے ہیں جس کے باعث غیر قانونی میڈیکل سٹورز اورعطائیوں کے خلاف ہونے والا آپریشن با ر بار ملتوی کر دیا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں