پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروش خواجہ سراؤں اور خواتین کا طلبا وطالبات کو نشہ آور ادویات سپلائی کرنے کا انکشاف ہونے پر اے این ایف کی ٹیموں نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ اے این ایف پنجاب نے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں آپریشن کے دوران متعدد منشیات فروش خواتین اور خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے نشہ آور ادویات اور منشیات برآمد کرلی۔ لاہور، فیصل آباد ،شیخوپورہ ، گوجرانوالہ، راولپنڈی کے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کریک ڈاؤن کیاجبکہ اے این ایف پنجاب نے میڈیکل سٹوروں کے خلاف بھی ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments