محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی گوجرانوالہ ،میگا کرپشن کیس سکینڈل میں اہم پیش رفت…..

*محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی گوجرانوالہ ،میگا کرپشن کیس سکینڈل میں اہم پیش رفت!

*1۔میگا کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث مفرور ملزم جہانگیر شہزاد ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے گوجرانوالہ کی ضمانت خارج ! ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں اور پودوں کی مد میں ٹھیکیداروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔*

*2۔محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کا، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی گوجرانوالہ ،میگا کرپشن کیس سکینڈل کے مفرور ملزمان احد ڈوگر، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس گوجرانوالہ اور راشد بشیر چٹھہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے، جہانگیر شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے اور دیگران کے خلاف ، آمدن سے زائد ناجائزاثاثہ بنانے پر انسدادکرپشن ایکٹ ، 1947کے سیکشن ( 2) 5 کے تحت انکوائریز کا آغاز کر دیا گیا۔*

*میگا کرپشن سکینڈل کیس میں دوران تفتیش احد ڈوگر، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس گوجرانوالہ اور راشد بشیر چٹھہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے کی بابت ہوش ربا کرپشن کے انکشافات! جس میں دوران تعیناتی پی ایچ اے گوجرانوالہ میں مذکورہ افسران نے گوجرانوالہ اوراسکے گردونواع کے اضلاع میں قیمتی کمرشل اراضی و رقبہ جات خریدکئے اور مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اپنے قریبی رشتہ داروں کے نام پر پلاٹ حاصل کئے۔*

*ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ، حسین اصغر نے میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث مذکورہ مفرور ملزمان کے خلاف باضابطہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات پر انکوائریز کی اجازت دے دی۔*

*یاد رہے کہ مفرور ملزمان احد ڈوگر، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس گوجرانوالہ اور راشد بشیر چٹھہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اےگزشتہ ہفتے کے روز ، برقعے اوڑھ کر فرار ہوئے تھے۔*

*میگا کرپشن سکینڈل کیس کے مفرور ملزمان کی تلاش کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ اور ضلع پولیس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی جانب سے مفرورملزمان کے اہلخانہ اور قریبی عزیز واقارب کی جائیدادوں کا ریکارڈ حاصل کرنے لے لئے ڈی سی صاحبان اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اور اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے۔ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے ، لوٹی ہوئی دولت خزانہ سرکار میں جمع کروا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔*

اپنا تبصرہ بھیجیں