گوجرانوالہ: تھانہ کینٹ پولیس نے کشمیر کالونی پر دھاوا بول دیا، خواتین، راہگیروں اور علاقہ مکینوں پر تشدد

تھانہ کینٹ کے علاقہ کشمیر کالونی میں پولیس نے ریڈ کرکے خواتین اور راہگیروں پرگھونسوں ڈنڈوں سے تشدد کیا ، شہریوں کی اہلکاروں سے ہاتھاپائی ،پولیس تشددسے محنت کش کابازو ٹوٹ گیا۔ تھانہ کینٹ کے ملازمین بغیروردی پرائیویٹ کارنمبری LR6682میں ریڈکرتے ہوئے جہانگیر کے گھر پر ریڈ کیاجہاں پرخواتین کوگھونسوں سے تشددکانشانہ بنایاجس پرشہریوں نے پولیس سے ہاتھاپائی شروع کردی۔ موقع پرایس ایچ اواقبال اوجلہ نے ہمراہ نفری پہنچ کرسرعام گالی گلوچ شروع کردی۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے اہلخانہ نے الزام لگایاکہ جہانگیرکوکچھ دن قبل دانش نامی اے ایس آئی نے گرفتارکیاتھااورپانچ دن تک حوالات میں رکھااورتفتیش کے بعدپیسے دے کررہا کیاتھا۔اس موقع پرایس ایچ اواقبال اوجلہ کاکہناتھاکہ جھوٹ ہے ہم نے اس کوگرفتارنہیں کیاہم منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افرادکوپکڑرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں