پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سونامی پاکستان کی تباہی کا باعث بن رہا ہے احتساب کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کرنا قومی المیہ ہے ، قوم کو پانچ ماہ کے اقتدار میں مہنگائی کے سوا کچھ نہیں مل سکا ،میاں برادران کو ملک وقوم کی بے مثال خدمت کی سزا دی جارہی ہے ، نوازشریف کے ذاتی معالج کو روکناقابل مذمت ہے ، مسلم لیگ ن حکومتی انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ حکومت کو غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدامات سے گریز کرنا چاہئے ، حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ صرف اور صرف سیاسی مخالفین کیلئے ہے جسے پاکستانی قوم کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments