تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات وحدت کالونی کے رہائشی ابوبکر پر معمولی تلخ کلامی کے بعد احسن اور ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا ، پولیس کا کہنا تھا کہ احسن نامی ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ابوبکر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا جبکہ دوسرے زخمی ہونے والے نوجوان کی میڈیکل رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ۔ مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments