گوجرانوالہ: عدالتی حکم عدولی پر 300سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت 1200 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ضلع بھرکی عدالتوں سے ایک ہفتہ کے دوران عدالتی حکم عدولیوں پر 300سے زائد پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ، مقدمات میں پیش نہ ہونے والے 12سو سے زائد ملزمان کے بھی وارنٹ جاری کردئیے ۔ ضلع بھر کی عدالتوں میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، چوری، لڑکیوں کے اغواء و زیادتی ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور استعمال کرنے ، فیکٹریوں میں حٖفاظتی اقدامات نہ کرنے ، کمسن بچوں سے مشقت کروانے کے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے استغاثوں میں پیش نہ ہونے والے کار خانہ اور فیکٹری مالکان ، تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو مقدمات میں پیش ہونے کیلئے متعدد بار نوٹس جاری کئے گئے لیکن ملزم عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہو رہے تھے جس کا نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل افسروں نے 12سو سے زائد ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ملزموں کو فروری اورمارچ کے مہینہ کی مختلف تاریخوں پر عدالتوں میں پیش کرنیکا حکم دیا گیا ۔ سپیشل جوڈیشل مجسٹڑیٹس نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات نہ کرنے اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے استغاثوں میں وارنٹس کی عدم تعمیل پر تعمیل کنندہ افسر خود عدالت کے روبرو پیش ہو کروضاحت کرے کہ فیکٹری مالکان کہاں غائب ہو گئے ۔ ضلع بھرکی عدالتوں میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران قتل ، اقدام قتل ، ہوائی فائرنگ ، غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی ،منشیات فروشی اور دیگر نوعیت کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر جوڈیشل افسران نے 300سے زائد پولیس اہلکاروں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں اور گواہان کو جنوری اور فروری کی مختلف تاریخوں پر عدالتوں میں پیش کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں