تاجروں ،دکانداروں اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مارکیٹوں،بازاروں میں بھی کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کیلئے پنجاب حکومت نے انتظامی افسروں اور متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کردی ہیں اور انتظامیہ ،پولیس اور دیگر محکمہ جات کے افسر بازاروں اور مارکیٹوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے تاجروں اور دکانداروں کے مسائل موقع پر حل کرینگے ۔ذرائع کے مطابق بازاروں میں لٹکتے تار،گندگی کے ڈھیر ،ناقص سیوریج نظام ،چوری وڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور دیگر مسائل کے باعث تاجر برادری آئے روزاحتجاج کرتی نظرآتی ہے جس پر پنجاب حکومت نے کاروباری افراد کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے تاجروں اور دکانداروں کے مسائل حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوران کے حل کیلئے ہی بازاروں اور مارکیٹوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہاہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments