گوجرانوالہ میں بجلی چوری روکنے کیلئے جدید آلات نصب کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ ڈویژن میں بجلی چوری کی روک تھام اور نوگو ایریا میں بجلی چوروں کو نکیل ڈالنے کیلئے جدید آلات اور تاریں نصب کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کیلئے گیپکو نے باقاعدہ تیاریاں شروع کردی ہیں اور گوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع میں قائم118 سب ڈویژنوں کے 33 لاکھ سے زائد صارفین کا ڈیٹا آن لائن کرنے کیلئے بھی نیا کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اورنجی کمپنی سے معاہدہ بھی طے کرلیا گیاہے ،گوجرانوالہ شہر و گردونواح میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے تمام صنعتی تجارتی، کاروباری،زرعی ،کمرشل اور گھریلو علاقوں میں جدید آلات نصب کیے جائیں گے ۔ الیکٹرو کیور نامی ڈیوائیس نصب کر کے بجلی چوروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائینگی جبکہ کمرشل اور شہری علاقوں میں میٹروں کی چیکنگ کیلئے سپیشل نشانات بھی لگانے شروع کردیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں وفاقی حکومت کی ہدایت پر حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت گیپکو کے بجلی چوری کروانے والے اہلکاروں کی بھی خفیہ نگرانی ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں