جنرل بس سٹینڈ کے قریب بریک فیل ہو نے سے کنٹینر الٹ گیا۔کنٹینر الٹنے سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک ہو گئی جبکہ کنٹینر کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے پشاور جانے والا کنٹینر بریک فیل ہونے کی وجہ سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ جنرل بس سٹینڈ کے قریب الٹ گیا جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی۔کنٹینر پر لوہے کے گارڈر لوڈ تھے جو وزن زیادہ ہونے کیو جہ سے الٹ گیا اورکنٹینر کا انجن والا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے چار گھنٹے کنٹینر سڑک پر کھڑا رہا اور چار گھنٹے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوئی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments