تھانہ باغبانپورہ نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے آٹھ سو سے زائد پتنگیں اور ڈور کی گوٹیں برآمد کرلیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت پتنگ اڑانے ،پتنگ اور ڈور کا سامان بنانے اور اس کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔
ڈی ایس پی کوتوالی اور ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ کی زیر نگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے علی حیدر سکنہ گلہ فردوس رحمن والا ،ساجد سکنہ نوشہرہ روڈاور آفاق سکنہ محلہ چاہ تیلیاں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آٹھ سو سے زائد پتنگیں اور متعدد ڈور کی گوٹیں برآمد کر کے انہیں جیل روانہ کردیا ہے جبکہ تھانہ فیروزوالہ نے دو پتنگ باز وں کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پتنگ بازی کا سامان برآمد کر لیا۔ سی پی اوڈاکٹر معین مسعود نے کہاکہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے ۔ کسی کو اسکی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ تمام افسر پتنگ بازی کے قانون پرسختی سے عملدرآمدکروائیں ۔
Load/Hide Comments