گوجرانوالہ: کم عمر رکشہ ڈرائیور شہر بھر میں رکشے دوڑانے میں مصروف، مزید تفصیلات جان لیں

شہر کی سڑکوں پر چنگ چی رکشوں کا قبضہ اور اب لوڈر رکشے بھی بغیر رجسٹریشن ، روٹ پرمٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس بہت بڑی تعداد میں بھاگتے دوڑتے دیکھے جا رہے ہیں۔ شہر کی ہر چھوٹی بڑی سڑک پر ہر وقت رکشے راستہ بند کئے کھڑے رہتے ہیں ،گجرات شہر کے مرکزی علاقوں میں ہر وقت ٹریفک جام رہنما معمول بن چکا ہے ، رکشوں کے ڈرائیورز زیادہ تر چھوٹی عمر کے لڑکے ہوتے ہیں ،دن بدن حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ،ٹریفک پولیس صرف چالان کرنے پر ہی اکتفا کیے ہوئے ہے ، اگر حکام نے اس مسئلے کی طرف توجہ نہ دی تو شہریوں کیلئے بے پناہ مسائل پیدا ہو جائیں گے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر رجسٹریشن رکشوں کو بند کیا جائے ،کمسن ڈرائیوروں کیخلاف سخت کا رروائی کی جانی چا ہیے ، ٹریفک پو لیس شہر کی حدود میں رکشوں کا داخلہ بند کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں