سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہر بھر میں سونے کے خریداروں میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے اور صرافہ مارکیٹ کے جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔ جیولرز نے گاہکوں میں کمی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ روزانہ کے اخراجات، بلوں کی ادائیگیاں اور ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مصنوعی گولڈ جیولری ،پلاسٹک اور پتھروں کے زیورات اورچینی رولڈ گولڈ وغیرہ کی وجہ سے لوگ مہنگا سونا خریدنے سے گریز کر رہے ہیں ۔ انجمن تاجراں صرافہ مارکیٹ اس سلسلہ میں حکمت عملی کیلئے جلد اجلاس طلب کریگی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments