پی ٹی آئی کی میئر کو ہٹانے کی کوششیں، ثروت اکرام کا کیا کہنا ہے؟ جان لیں

میئر میونسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین و لیگی اراکین میونسپل اسمبلی کارپوریشن کی اکثریت ان کیساتھ ہے اور انشاء اﷲ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک وقت سے پہلے ہی ناکام ہو گی ۔ مختلف وفود ،لیگی چیئرمینوں اورکارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اﷲ کے فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں سے 93 میں 87 ممبران ان کے ساتھ ہیں جن کی وجہ سے چند مفاد پرست عناصر ان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے سے پہلے ہی ناکام ہو چکے ہیں ۔ گوجرانوالہ میں نامساعد حالات کے باوجود شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بے لوث خدمات کے سبب انشا اﷲ چار سالہ مدت اقتدار پوری کرینگے اورمخالفین کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی ۔ اس موقع پر کارکنوں و شہریوں نے ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں