گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول راہوالی فاربوائزمسائل کاگڑھ بن گیا،کمروں کی کمی کے باعث بچے شدیدسردی میں کھلے آسمان تلے ٹھنڈے فرش پربیٹھ کر تعلیم حاصل کر نے پرمجبور ہوگئے ۔ ایک سال قبل گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فاربوائزکی خستہ حال قدیمی عمارت کوگرادیاگیاجسکی تعمیر کیلئے ایم این اے کی وساطت سے ایک کروڑروپے کی گرانٹ منظورکی گئی باقاعدہ ٹھیکہ دیاگیااورآٹھ لاکھ روپے کے فنڈزبھی جاری ہوئے ، ٹھیکیدارنے ملبہ گراناشروع کردیافنڈزکی عدم دستیابی پرکام رک گیاتاحال کسی بھی نوعیت کاتعمیری کام شروع نہ کیاگیاہے بلکہ ٹھیکیدار گرایاگیاملبہ فروخت کرکے رفوچکرہوگیا ہے ۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے ہیڈماسٹراحسان اﷲ بھٹی نے بتایا کہ سکول میں ایک ہزارسے زائدطلبا زیرتعلیم ہیں کمروں کے نہ ہونے پرطالبعلم فرش زمین پربیٹھ کرسخت سردی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جس سے طلبا کے ساتھ ساتھ والدین بھی پریشانی کے شکارہیں ۔شہریوں کا کہنا تھاکہ جلد از جلد عمارت تعمیر کی جا ئے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments