گوجرانوالہ: مہنگائی کے باعث عروسی لباس کرائے پر دینے والی دکانوں میں اضافہ

شہر میں عروسی لباس کرائے پر دینے والی دکانوں میں اضافہ ہوگیا،مہنگائی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر کپڑے کرائے پر حاصل کرنے پر مجبور ہو گئی ۔ زیادہ ترشہری نئے کپڑے مہنگے داموں خرید نے کے بجائے کرائے پر حاصل کر کے گزارہ کررہے ہیں ۔ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادکاکہناہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث کپڑے کرائے پرلینے کے سواکوئی چارہ نہیں رہا۔حکومت مہنگائی پرقابوپانے کیلئے اقدامات کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں